جائزہ
- NJk News
- Dec 11, 2020
- 2 min read
"انسانی حقوق کا عالمی دن اور کشمیر"
کل پورے عالم انسانیت میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد عوام کو ان کے حقوق کی یاد دہانی کروانا ہے
اس دن کو منانے کے لئیے عالمی سطع پر ریلیاں مختلف سیاسی اور فلاحی اداروں کی جانب سے نکالی جاتی ہیں
ہر بار کی طرح اس بار بھی آزادکشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ریلیوں میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک با شعور قوم ہیں
کشمیرکہ جہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا سوچیے جہاں بنیادی حق جسے زندگی کہا جاتا ہے اسے بھی عوام پر تنگ کر دیا گیا ہو اور آئے روز بارڈر پر نہتے کشمیریوں کا قتل ان کے عظیم لیڈران کو قید و بند میں محض اس لئیے ڈال دینا کہ وہ باطل کے آگے سر نہیں جھکاتے
ان تمام حالات میں کشمیر کے غیور عوام کا ریلیوں میں شریک ہونا اور اس انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ریاست جموں کشمیر میں قید تمام قیدیوں اور بالخصوص عظیم حریت رہنما یسین ملک چیرمین JKLF کی رہائی کا مطالبہ کرنا اور عالمی برادری سے مطالبہ کرنا کہ وہ جموں کشمیر کے شہریوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں اور مسئلہ جموں کشمیر کو سنگین مسئلہ سمجھتے ہوئی فوری حل کے لیے انڈیا اور پاکستان کی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ جو سرمایہ گولہ بارود کی خرید و فروخت کے ذریعے انسانی قتلِ عام پر خرچ ہورہا ہے یہی سرمایہ ہندوستان پاکستان کے غریب عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوسکے. مسئلہ کوئی علاقے کامسئلہ نہیں بلکہ سوا دو کروڑ انسانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے. فائر بندی لائن پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف بھی عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا
Super